اردو دعائیں : عام مسلمانوں، والدین، اولاد، اور مصیبت و پریشانی میں پڑھی جانیوالی اردو مع عربی قرآنی دعائیں ۔
اردو دعائیں : عام مسلمانوں، والدین، اولاد، اور مصیبت و پریشانی میں پڑھی جانیوالی اردو دعائیں
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
الحمد للّٰه رب العٰلمین اللّٰھم صلِّ وسلِّم وبارک علٰی سیدنا محمّد وّ علیٰ اٰل محمّد کما صلییتَ وبارکتَ علیٰ ابراھیم وعلیٰ اٰل ابراھیم انّك حمید مّجید.
یا رحمان و یا رحیم و یا کریم
یا سمیع و یا بصیر و یا خبیر
💧اے ساری کائنات کے شہنشاہ
💧اے ساری مخلوق کے پالنے والے
💧اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
💧اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
💧اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
💧اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
💧اے عرشِ اعظم کے مالک
💧اے فرشتوں کے معبود
💧اے عزت اور ذلت کے مالک
💧اے بیماروں کو شِفا دینے والے
💧اے بادشاہوں کے بادشاہ
💧اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
💧تیرے خطاکار بندے ہیں
💦ہمارے گناہوں کو معاف فرما
💦ہماری خطاؤں کو معاف فرما
💦اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
💦اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
💦اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
💦تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
💦تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
💦تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
💦ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
💦تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے
💦اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
💦اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
💦زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
💦ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
💦ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر۔
💦اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا
💦اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے
💦اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے۔
💦اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما۔
💦 اے اللہ جو بے اولاد ہیں اُنہیں اپنے خزانوں میں سے نیک اور صالح اولاد عطا فرما
💦اے اللہ جن کے جو جو کام رُکے ہوئے ہیں وہ پُورے کر دے
💦اے اللہ بِچھڑے ہوؤں کو مِلا دے۔
💦اے اللہ شادی شُدا جوڑوں میں محبت اور خلوص پیدا کر دے اور اُن کی زندگیوں میں برکت ڈال دے
💦اے اللہ تمام لڑکے اور لڑکیوں کے نصیب اچھے کر دے
💦اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
💦اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما۔
💦اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما۔
💦اے مالکےدوجہاں حضرت آدم۴ سے لے کے اب تک جتنے بھی مومن مومنات اس دنیا سے جا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما اور اُنہیں جنت اُلفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما
💦اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے
💦اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما
💦ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما ۔
آَمِيّـٍـِـنْ…آَمِيّـٍـِـنْ…… آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ
اے اللہ ہمارے گناھوں کو معاف فرما، ہماری خطاؤں سے درگزرفرما، ہماری سیِّئات کوحسنات سے مبدّل فرما، اے اللہ دن کے اجالے میں اور رات کے اندھیرے میں جانے میں انجانے میں اے اللہ تیری نافرمانی کرتے رہے خدا وندا تونے کرم پر کرم فرمایا نعمتوں کی بارش برسائی صحت و سلامتی کی دولت عطا کی ایمان اور اسلام سے سرفراز فرمایا خداوندا عزت والی زندگی دی یا اللہ سب کچھ ملنے کے بعد بھی تیری نافرمانی کرتے رہے گناھوں کیساتھ زندگی گزارتے رہے خداوندا ہماری نافرمانیوں کے باوجود تونے رزق بند نہیں کیا خداوندا ہماری کوتاہیوں کے باوجود تیرے کرم میں کوئی کمی نہیں آئی اے اللہ تو ہمارے اس جرم عظیم کو معاف فرمادے، اے اللہ تیرے نبی(صلّی اللہ علیه وسلّم) نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ جب بندے تیرے در پر بیٹھ کر اپنے گناھوں کا اقرار و اظہار کرتے ہیں خداوندا انہیں خالی ہاتھ لوٹاتے ہوئے تجھے حیا آتی ہے اے حسّاس و شرمیلے مولٰی ہمارے دامنوں کو مرادوں سے بھر دے ۔
اے اللہ ان اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھ لے، خداوندا تجھے تیری محبت کا واسطہ تیرے رحم وکرم کا عافیت کا فضل وکرم کا واسطہ اے اللہ ہمیں معاف فرمادے، اے اللہ ہماری مغفرت فرمادے ہمارے ماں باپ کی مغفرت فرمادے اے اللہ جنہوں نے ھمیں بڑی محنتوں سے پالا پوسا ہمارے لئیے تکلیفیں اٹھائی خود بھوکے رہ کر ہمیں کِھلایا تکلیف میں رہ کر ہمیں آرام پہنچانے کی کوشش کی اے اللہ ہماری روزی کے حصول کے لئے جدوجہد اور کوشش کرتے رہے اے اللہ ہماری تربیت کے لئے جو کچھ ان سے ہوسکا اے اللہ انہوں نے ھمارے لئے کیا اے اللہ ہماری طرف سے ھمارے والدین کو جزائےخیر عطا فرما، اے اللہ جن اساتذہ کے ذریعہ سے تیرا کلام پاک ہم تک پہونچا ہے اے اللہ تیرے دین کا علم ہم تک پہنچا ہے اے اللہ ان تمام لوگوں کی قبروں کو نور سے بھردے اے اللہ ان کی مغفرت فرما ان کے درجات کو بلند فرما اے اللہ عذاب قبر سے ان کی حفاظت فرما اے اللہ اپنے محبوب و مقبول بندوں میں شامل فرما اے اللہ ہماری طرف سے انہیں بہترین جزا عطا فرما، ان کی نیکیوں کو قبول فرما، ان کی خطاؤں سے در گزر فرما، ان کی سیّئات کو حسَنات سے مبدّل فرما، اے اللہ تجھے تیرے نبی کا واسطہ جنہوں نے ہمارے لئے بڑی قربانیاں دیں ہمارے لئے بہت تڑپے ہمارے لئے تجھ سے بہت کچھ مانگا اے اللہ قیامت تک آنے والی انسانیت کو قرآن کی دولت عطاکی علم کی دولت سے سرفراز فرمایا ساری انسانیت کی صحیح رھبری کے لئے ساری زندگی کے اصول اور نظام کو ترتیب دیا اے اللہ اپنے محبوب کی قربانیوں کو قبول فرما اور اپنی امت کی طرف سے اے اللہ اپنے بندوں کی طرف سے اپنے نبی کو بہترین جزائے خیر عطا فرما ۔
اے اللہ تو دانا ہے اے اللہ تو غنی ہے ہم محتاج ہیں اے اللہ تو قوی ہے ہم ضعیف(کمزور) ہیں اے اللہ آج بھکاری بن کر تجھ سے کرم کی بھیک مانگتے ہیں اے اللہ تجھ سے مدد کی بھیک مانگتے ہیں اےاللہ ان اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھ لے اے اللہ نہ جانے کتنے بندوں نے دعاؤں کی درخواست کی ہیں اے اللہ تو بہتر جانتا ہے کہ ہم کیا ہیں ہماری زندگیاں کیا ہیں خداوندا تونے ستّاری فرمائی ہے اے اللہ تونے عزت دی ہے اے اللہ لوگ عزت کے ساتھ سلوک کرتے ہیں اےاللہ اگر ہمارے گناہوں کو ظاہر کردے تو کوئی ہماری طرف دیکھنا بھی پسند نہ کرے اےاللہ نہ جانے کیا آس و امید سے اے اللہ نہ جانے کیا سمجھ کر تیرے کتنے بندوں نے دعاؤں کی درخواست کی ہیں اے اللہ تُو اپنے بندوں کی حاجتیں ان سے بہتر جانتا ہے اے اللہ جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما دے، اے اللہ جو کمزور ہیں انہیں قوت عطا فرمادے، اے اللہ جو محتاج ہیں انہیں غنی کردے اے اللہ جو مقروض ہیں انہیں قرضوں کے بوجھ سے نجات عطا فرمادے، اے اللہ نہ جانے تیرے کتنے بندے مقروض ہوکر زندگی گزاررہے ہیں اے اللہ ذلت کی زنذگی سے ہمیں نجات دیدے، اے اللہ قرض کے بوجھ سے سبکدوش فرمادے، اے اللہ اپنے خزانۂ غیب سے ہمارے قرضوں کی ادائیگی کا انتظام فرمادے ۔
اے اللہ دنیا کی محبت میں ہم مقروض ہوئے اے اللہ دنیا کی محبت میں ہم نے ذلت کے ساتھ زنذگی گزارنا قبول کرلیا اے اللہ دنیا کی محبت دلوں سے نکال دے، اے اللہ آخرت کا یقین اور محبت دلوں میں پیدا فرمادے، اے اللہ اب تک کی زندگی گناہوں میں گزری اے اللہ قصوروں اور کوتاہیوں کے ساتھ گزری غفلت کے ساتھ گزری اے اللہ تُونے کرم پر کرم فرمایا اےاللہ تُونے بیشمار نعمتیں عطا کی اے اللہ پھر بھی ہم نے تیری نافرمانی کی تیری نافرمانی کے ساتھ گناہوں کی زندگی گزارتے رہے اے اللہ ہم پر رحم وکرم فرمادے، اے اللہ ہماری مغفرت فرما، ہمارے ماں باپ کی مغفرت فرما، اے اللہ ہمارے دوست واحباب کی مغفرت فرما، جنہوں نے مصیبت کی گھڑی اور ضرورت کے وقت ہمارا ساتھ دیا اے اللہ ہمارے محسنین کی مغفرت فرما، ہم سے محبت رکھنے والوں کی مغفرت فرما، اے اللہ جن لوگوں نے ہم سے دعاؤں کی درخواست کی ہیں اے اللہ جولوگ ہمارے لئے دعائیں کرتے ہیں جو ہم سے محبت رکھتے ہیں خداوندا اپنے فضل و کرم سے ان تمام کی مغفرت فرمادے، ان کی دنیا و آخرت کی تمام حاجتیں پوری فرمادے، خداوندا اپنے فضل وکرم سے ہمارے بیماروں کو شفاءِکاملہ عاجلہ عطا فرما، اے اللہ انہیں صحت و شفا عطا فرما، اے اللہ جو بے اولاد ہوں انہیں نیک و صالح اولاد عطا فرما، اےاللہ ہماری اولاد میں صالِحِیَّت کے اوصاف پیدا فرما، اے اللہ ہمارے بچوں اور آنیوالی نسلوں کو حافظِ قرآن بنا، اپنے علوم کا عالم بنا، اپنے دین کا داعی بنا، اور حکمت کے چشمے ان کی زبانوں پر جاری فرما، ان کے دلوں کو حکمت سے معمور فرما، اے اللہ باطل نظریات سے ان کی حفاظت فرما، اےاللہ پوری دنیا میں آج غیروں کے منصوبوں کی وجہ سے ہم نے دین کی راہ چھوڑ دی بے راہ وگمراہ ہوکر زندگی گزار رہے ہیں اے اللہ غیروں نے ہمیں اپنے قدموں کی ٹھو کر بنا لیا ہے اے اللہ پوری دنیا کے مسلمان جن حالات سے دوچار ہیں اے اللہ تُو جانتا ہے اے اللہ اسلام دشمن طاقتوں نے مسلمانوں کو نیست ونابود کرنے کے لئے اور تیرے دین کو ختم کرنے کے لئے سازشیں کیں ظلم و بربریت کے ساتھ تیرے بندوں کو آزمائشوں میں ڈالے ہوئے ہیں اے اللہ اپنے مظلوم بندوں کی مدد فرما، ان کی نصرت فرما، اے اللہ غیب سے فرشتوں کے لشکر نازل فرما، اے اللہ ان کے اکھڑے ہوئے قدموں کو جمادے، اے اللہ مسلمانوں کی بھرپور مدد و نصرت فرما ۔
اےاللہ اسلام اور عالَمِ اسلام کی حفاظت فرما اےاللہ انسانیت پر رحم فرما اےاللہ امن وسلامتی کا ماحول پیدافرما اےاللہ ظالموں کو ظلم سے روک دے اور ہماری گردنوں پر مسلط ہونے سے ہماری حفاظت فرما اےاللہ آج عراق اور اس سے پہلے افغانستان فلسطین اور نہ جانے دنیا کے کتنے علاقے اسلام دشمن طاقتوں کے پیروں سے روندے جاتے رہے اےاللہ معصوم معصوم بچے شہید ہوتے رہے اےاللہ عورتیں بے عزت ہوتی رہیں اےاللہ مکانات مُنہَدِم ہوتےرہے لوگ شہادت پاتے رہے اےاللہ ظالموں نے ظلم بند نہیں کیا خداوندا ان ظالموں کو ظلم سے روک دے اےاللہ ان کی صفوں میں انتشار پیدا فرمادے اےاللہ ان کے اسباب کو ناکارہ کردے اور انکے منصوبوں کو ناکام فرمادے اور ان کی سازشوں کو آشکارا کردے خداوندا ان میں پھوٹ ڈال دے اےاللہ اسلام کی صفوں میں اتحاد پیدا فرما اےاللہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں ہماری پیشانیوں کے بالوں کو پکڑ کر صراطِ مستقیم پر گامزن فرما اےاللہ ہمیں دین کا داعی اور دین کا علمبردار بنا اےاللہ اپنی محبت عطافرما اپنے حبیب(صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت عطافرما اپنے محبوب بندوں کی محبت عطافرما دینِ اسلام کی محبت عطافرما اور دینِ اسلام کی حقّانیت کا یقین ہمارے دلوں میں جاگُزیں فرما اےاللہ ہمیں اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطافرما ہمیں نمازوں کا پابند بنا اپنے احکام کی تابعداری کی توفیق عطافرما فرماں برداری کی زندگی عطافرما اےاللہ ہمارے گھروں میں چین وسکون عطافرما میاں بیوی میں نباہ کی شکلیں و صورتیں پیدا فرما اےاللہ ہمارے بچوں کو فرماں بردار نیک اور اطاعت گزار بنا ہماری عمر تقریبََا گزرگئی ہماری آنیوالی نسلوں کی عمریں کیسے کٹیں گی، خداوندا تیری بارگاہ میں ہاتھ پھیلاکر آنیوالی نسلوں کیلئیے امن وسلامتی کا سوال کرتے ہیں اےاللہ آنیوالی نسلوں کو عزت عطافرما امن وسلامتی عطافرما اےاللہ انہیں دین کا داعی اور دین کا علمبردار بنا انہیں حافظِ قرآن بنا اےاللہ انہیں اسلام کا سپاہی بنا اےاللہ انہیں اسلام کا داعی بنا اور اےاللہ انہیں اپنے علوم کا عالِم بنا اےاللہ حکمت کے چشمے انکی زبانوں پرجاری فرما اےاللہ دنیا کی محبت سے انہیں نجات عطافرما قرض کی زندگی سے انہیں نجات عطافرما اےخداوندا اسلام کی تبلیغ و نشرواشاعت کیلئیے ہمیں اور ہماری آنیوالی نسلوں کو قبول فرما خداوندا آج ہمارے شہر؛ ملک اور پوری دنیا پر کساد بازاری کا ماحول ہے اےاللہ لوگ رزق کی تنگی اور کاروبار کی خرابی سے پریشان ہیں اےاللہ رزق کا معاملہ تیرے قبضۂ قدرت میں ہے جب چاہتا ہے اسکو کشادہ کردیتا ہے تُو جب چاہتا ہے اس کو کم کردیتا ہے اےاللہ تُو اپنے بندوں پر رحم فرمادے ہماری روزی کشادہ کردے اےاللہ ہمیں فراخ روزی عطافرما عزت والی روزی عطافرما ۔
اےاللہ برکت والی روزی نصیب فرما عافیت وسہولت والی روزی نصیب فرما اےاللہ نمازوں کے اہتمام کیساتھ اور اپنے احکام کی تعمیل کیساتھ ہمیں فراخی عطافرما اےاللہ رزق کو کشادگی عطافرما چین وسکون کی زندگی عطافرما اےاللہ ہمیں توکُّل عطافرما اےاللہ اپنے فضل وکرم سے اپنی عظمت کا دھیان عطافرما اےاللہ اپنی ذاتِ عالی کا یقین عطافرما اپنی صفاتِ عالیہ کا یقین عطافرما اےاللہ جن جن لوگوں نے بھی دعاؤں کی درخواست کی ہیں اےاللہ ان تمام لوگوں کی دنیاوآخرت کی تمام ضرورتیں وحاجتیں پوری فرما اےاللہ ہمیں عزت وسرخروئی عطافرما ذلت و نکبت سے۔افلاس۔تنگدستی ۔مصیبت وپریشانی سے آپس کے جھگڑے سے ہماری حفاظت فرما اےاللہ آپس میں اتحاد واتفاق پیدافرما آپس میں سچی محبت عطافرما اےاللہ حُبّ فی اللہ اور بغض فی اللہ کا جزبہ عطافرما اےاللہ دنیا میں امن وامان قائم فرما امن وسلامتی کی فضائیں آراستہ فرما اےاللہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں کی رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں سے ہمیں مالامال فرما جہنم کی آگ سے خلاصی نصیب فرما اےاللہ اپنے محبوب نبی کے طفیل میں اپنی رحمتوں اور برکتوں کے صدقے میں جوکچھ مانگا ہے وہ عطافرما اور اےاللہ جونہ مانگ سکے اےاللہ تو ہماری وہ ضرورتیں پوری فرما ساری حاجتیں پوری فرمادے اےاللہ اپنے خزانۂ غیب سے ہماری ساری ضرورتیں پوری فرمادے اےاللہ دنیا میں جتنی آفات۔بلائیں اور پریشانیاں ہیں اےاللہ ہمیں ان تمام آفات سے نجات عطافرما عافیت عطافرما اےاللہ ہم کتنے ہی گنہگار صحیح۔ ہمارے گناہ پہاڑوں سے زیادہ ہیں لیکن تیری رحمت اس سے کہیں زیادہ ہے اےاللہ تیری مغفرت اس سے کہیں زیادہ ہے اےاللہ تُو ہمیں اور ہمارے گناہوں کو نہ دیکھ اےاللہ تجھے تیری رحمت کا واسطہ تجھے تیری عظمت کا واسطہ اےاللہ ہماری مغفرت فرمادے ہماری ضرورتیں حاجتیں پوری فرمادے ۔ آمین
اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی دعائیں
اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !
اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔
اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !
یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !
اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !
اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !
اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !
اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتی ہوں،
اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتی ہوں ۔
اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !
اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب کا فرمانبردار بنا لیجیئے !
اے الله! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !
اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما !
اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔
اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !
اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے !
آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات
----------
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئر کریں ۔ شکریہ